black and white bed linen

Diverse Voices <> United Hearts

A Platform Where Poetry Connects and Inspires

ہراول انٹرنیشنل : ایک مختصر تعارف

ہراول انٹرنیشنل ایک منفرد ادبی و ثقافتی تنظیم ہے، جسے 2017 میں معروف شاعر علی ارمانؔ نے قائم کیا۔ آغاز ہی سے یہ تنظیم اردو، پنجابی اور پوٹھوہاری ادب کے فروغ کے لیے معیاری تقریبات منعقد کر رہی ہے، جنہیں علمی و ادبی حلقوں میں بے حد پذیرائی ملی۔

ہراول کی تقریبات میں شاعروں اور ادیبوں کو براہ راست سامعین سے گفتگو کا پلیٹ فارم مہیا کیا جاتا ہے، جس سے سامعین کو ان کی شخصیت اور تخلیقی سفر کو گہرائی سے سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ عام طور پر پاکستان میں ادبی تقریبات میں غیر ضروری رسمی تعارف، انتظامی معاملات اور غیر متعلقہ گفتگو سامعین کی توجہ منتشر کر دیتی ہے اور تقریب کے اصل مقصد سے انحراف پیدا ہو جاتا ہے۔ ہراول نے اس روایت کو بدلتے ہوئے مغربی ادبی تقریبات کے "میٹ دی پوئٹ یا میٹ دی رائٹر" طرز کے فارمیٹ کو اپنایا، جس میں بغیر کسی طویل رسمی تعارف کے شاعر اور ادیب سامعین کے سامنے آزادانہ انداز میں گفتگو کرتے ہیں اور پھر بلاوجہ کی مداخلت کے بغیر براہ راست سامعین سے مخاطب ہو کر سوال و جواب کے ذریعے مکالمے کو آگے بڑھاتے ہیں۔ اس منفرد انداز کو پاکستان میں بے حد سراہا گیا، کیونکہ اس فارمیٹ نے نہ صرف سامعین کی دلچسپی میں اضافہ کیا بلکہ شاعروں اور ادیبوں کو بھی زیادہ تفصیل سے گفتگو کرنے کا موقع فراہم کیا، جس کے نتیجے میں یہ تقریبات مزید مرکوز، بامقصد اور دل چسپ بن گئیں

ہراول پاکستان اور برطانیہ میں کئی یادگار ادبی تقریبات منعقد کر چکی ہے، جن میں نامور شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ، نوجوان شاعروں کی حوصلہ افزائی کے لیے "ادب ستارہ" اور "ماہانہ غزل مقابلہ" جیسے پروگرام متعارف کروائے گئے۔ ان مقابلوں کا مقصد نوجوان شعرا کو معیاری شاعری کی طرف راغب کرنا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا تھا۔ اس سلسلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شاعروں کو مالی انعامات، اسناد اور اعزازات دیے گئے۔

ہراول انٹرنیشنل نے جدید اے آئی ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے برصغیر کے اولین اے آئی کنٹینٹ اور میوزک سٹوڈیو کی بنیاد رکھی۔ یوں ہراول سٹوڈیو برصغیر کی زبانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے موسیقی تخلیق کرنے والا پہلا پلیٹ فارم بن گیا، جسے نہ صرف موسیقی کے عام شائقین نے پسند کیا بلکہ ماہرین نے بھی تخلیقی معیار اور پروڈکشن کی جدت کی بنیاد پر سراہا۔

ہراول بہت جلد ایک بالکل منفرد اور جدید انداز میں پبلشنگ کا آغاز کر رہی ہے، اور متعدد کتب مرحلہ وار اشاعت کے لیے منتخب کی جا چکی ہیں۔

ہراول انٹرنیشنل، باوقار اور تاریخی سینٹ البنز میوزیم اینڈ گیلیری کے تعاون سے اپریل 13 سے اپنی ماہانہ شعری نشستوں کا آغاز کر رہی ہے، جس میں مختلف زبانوں کے شعرا اور ادیبوں اور فنکاروںکی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ شاعری، ادب، آرٹ اور فنِ موسیقی کے ذریعے اعلیٰ جمالیاتی اور معاشرتی اقدار کی ترویج سے برطانیہ، خصوصاً سینٹ البنز میں بسنے والی مختلف کمیونٹیز کے درمیان معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیا سکے

ہراول انٹرنیشنل کسی بھی قسم کی تفریق سے بالاتر ہو کر ادب و ثقافت کی ترویج میں مصروفِ عمل ہے اور اس مشن میں ہمیں ہر قدم پر آپ کے تعاون، پرجوش شرکت اور رہنمائی کی ضرورت رہے گی۔

Haraval International: A Brief Introduction

Haraval International is a distinguished literary and cultural organisation, founded in 2017 by renowned poet Ali Arman. From its inception, it has been committed to promoting Urdu, Punjabi, and Pothohari literature by organising high-quality events that have received widespread acclaim from literary and academic circles.

Haraval's events provide poets and writers with a direct platform to engage with their audience, allowing deeper insight into their personalities and creative journeys. Traditional literary gatherings in Pakistan often include lengthy introductions, administrative formalities, and unrelated discussions that dilute audience engagement and shift focus away from the essence of the event. Haraval revolutionised this approach by adopting the "Meet the Poet" or "Meet the Writer" format, inspired by Western literary events. In this setup, poets and writers speak freely with the audience without extended formal introductions, followed by an interactive discussion that flows naturally without unnecessary interruptions. This unique approach has been widely appreciated in Pakistan, as it not only enhances audience engagement but also provides poets and writers with a greater opportunity for in-depth conversations, making the events more focused, meaningful, and captivating.

Haraval has successfully hosted numerous literary events in Pakistan and the UK, featuring distinguished poets and writers. Alongside these gatherings, it has introduced initiatives like "Adab Sitara" and the "Monthly Ghazal Competition" to support and encourage young poets. These programmes aim to inspire emerging poets towards literary excellence, helping them refine their craft. Outstanding participants in these competitions have been recognised with certificates, honours, and financial rewards for their contributions to poetry.

Expanding its reach beyond literature, Haraval International has also embraced cutting-edge AI technology, establishing the first AI-driven content and music studio in the subcontinent. Haraval Studio is a pioneering platform for producing music in the languages of the subcontinent using artificial intelligence. This initiative has been well received by music enthusiasts and highly praised by industry professionals for its creative innovation and high production standards.

Looking ahead, Haraval is set to launch a modern and innovative publishing initiative, with several books already selected for phased publication.

In collaboration with the prestigious and historic St Albans Museum + Gallery, Haraval International is set to launch its monthly poetry sessions from 13 April, welcoming poets, writers, and artists from diverse linguistic and cultural backgrounds. These sessions aim to promote aesthetic and social values through poetry, literature, art, and music, fostering social harmony among communities in the UK, particularly in St Albans.

Haraval International remains dedicated to championing literature and culture beyond boundaries, and we look forward to your support, participation, and guidance in this mission.